ظفروال (خصوصی رپورٹ)محکمہ ہیلتھ کا ضلع نارووال میں اتائیوں،غیرقانونی قائم ہیلتھ کلینکس کیخلاف کریک ڈاو ن تیز، طبی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور غیرقانونی طور پر طبی پریکٹس کرنے پر 50 سے زائد کلینک سیل کر دئیے۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کیخلاف مزید قانونی کارروائی کیلئے کیسز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان نے واضح کیا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی ،کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔