سمارٹ لاک ڈائون خلاف ورزی پر 6دکانیں سربمہر

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں سمارٹ لاک ڈائون کے حکومتی مقررہ اوقات کے مطابق دکانیں بند کروانے کیلئے کارروائیاںتیز کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں ایس ڈی ای او پیرا فورس نعمان قیصر کی سربراہی میں مختلف علاقوں میں چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران سرور چوک میں واقع شنواری ہوٹل سمیت مڈھالی روڈ کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 6 دکانوں کو مقررہ وقت کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔