ہیلتھ کیئر6:ہفتوں میں 998اتائیت کے مراکز سربمہر

لاہور(کرائم رپورٹر)پی ایچ سی نے گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران اتائیو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صوبہ بھر میں 998 اتائیت کے مراکز سربمہر کر دیے۔پی ایچ سی کے انسدادِ اتائیت ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے مشتبہ اتائیوں کے 3,860 مراکز پر چھاپے مارے، جن میں سے 2,286 مراکز کی مسلسل نگرانی کیلئے نشان دہی کی گئی، جبکہ 346 مراکز بند، کسی اور جگہ منتقل یا دیگر کاروبار میں تبدیل پائے گئے۔ کارروائیاں شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں کی گئیں۔ سب سے زیادہ ایکشن لاہور میں ہوا، جہاں 645 مراکز کا معائنہ کیا گیا اور 217 کو سیل کر دیا گیا۔ فیصل آباد میں 239 دوروں کے نتیجے میں 62، جبکہ خانیوال میں 155 وزٹس کے بعد 52 مراکز بند کیے گئے۔