فارم ہائوس میں شیرنی نے نوجوان مار ڈالا

 ٹک ٹاکر نے شیرنی کو کھلا چھوڑا،اس نے طلحہ کو نوچ ڈالافارم مالک فیاض ، نعمان سمیت گرفتار 
 لاہور (کرائم رپورٹر )کاہنہ میں فارم ہائوس پر شیرنی کے حملے میں 19 سالہ نوجوان جاں بحق ، فارم ہائوس کے مالک اور ٹک ٹاکرکو گرفتار کرلیا گیا۔ کاہنہ کے علاقہ میں فیاض عرف فیضی کے فارم ہائوس پر ویڈیو بنانے کیلئے ٹک ٹاکر نعمان حسن نے وہاں موجود شیر نی کو پنجرے سے نکال کر کھلا چھوڑدیاا اور خود ٹک ٹاک ویڈیو بنانی شروع کر دی اس دوران شیرنی نے اچانک فارم ہائوس کے ملازم 19 سالہ طلحہ کو حملہ کرکے جسم کے حصوں کو جگہ جگہ سے نوچ کر شدید زخمی کر دیا،زخمی طلحہ کو فوری علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ۔دوسری طرف ملزم واقعے کی حقیقت چھپانے کیلئے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم جانچ پڑتال کے دوران شیرنی کے حملے کا انکشاف ہوا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کیفارم ہائوس کے مالک اور ٹک ٹاکر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ فارم ہائوس سیل کرکے شیرنی کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔