برازیلیہ(آئی این پی )برازیل میں شیرنی کو قریب سے دیکھنے کے جنون میں مبتلا نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق برازیل میں نوجوان سکیورٹی کو چکمہ دے کر شیرنی کو قابو کرنے جنگلے میں کودا جس نے اسے لمحوں میں چیر پھاڑ کر رکھ دیا۔ جوا پیسووا کے ارودا پارک میں لوگوں کی طرف سے فلمائی گئی خطرناک فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 19 سالہ گیرسن چھ میٹر اونچی باڑ کے ساتھ کھجور کے درخت پر چڑھ کر شیرنی کے پنچرے میں اترا۔ جب وہ درخت سے اترنے ہی والا تھا تو شیرنی نے حملہ کر دیا