لالی وڈ کی نئی فلم ’’سراب‘‘ آئندہ سال 8 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
فلم کی کہانی بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوان ہدایتکار سارم جعفری کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’سراب‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم آئندہ سال 8 جنوری کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی کہانی میں بیرون ملک مقیم نوجوانوں کی زندگی، انہیں پیش آنے والے مسائل، مشکلات اور مختلف سماجی چیلنجز کو موضوع بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے بیرون ملک زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔