بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’لو اینڈ وار‘ کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشال مرکزی کردار ادا کریں گے۔بھنسالی پروڈکشن ہاؤس کے مطابق یہ فلم 21 جنوری 2027 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔’لو اینڈ وار‘ ایک رومانوی ایکشن ڈرامہ ہے جس میں بھنسالی کا مخصوص فلمی انداز، جذباتی کہانی اور شاندار بصری پیشکش دیکھنے کو ملے گی۔ابتدائی طور پر فلم کی ریلیز 2026 میں طے تھی، تاہم پروڈکشن میں تبدیلیوں کے باعث تاخیر ہوئی۔ یہ فلم ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو اور تمل زبانوں میں بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔