حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں‘ جاوید رضوی

لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار جاوید رضوی نے کہا ہے کہ حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں ہے۔حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران جاوید رضوی نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وہ ماضی میں معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے شوہر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔ انہوں نے کبھی دلہا بننے سے انکار نہیں کیا، اسی لیے ساری زندگی ڈراموں میں دلہا بنتے رہے ہیں۔جاوید رضوی نے بتایا کہ ان کے نئے ڈرامے میں پیر صاحب کے کردار کو خواتین کی جانب سے بھی خاصی پذیرائی ملی ہے، جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔اداکار نے واضح کیا کہ حقیقی زندگی میں وہ صرف ایک ہی محبت سے خوش ہیں اور متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات رکھنے کے خواہش مند نہیں۔ حقیقی زندگی میں ایک سے زیادہ محبتوں کے چکر میں پڑنا مناسب نہیں۔