لاہور: ریس جیتنے کے چکر میں 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

جاں بحق افراد میں 24 سال کا عبدالحنان، 28 سال کا مصطفی، 22 سال کا فیضان شامل ہے
مین بولیوارڈ پر تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا، حادثہ اِس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی:پولیس
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے ڈیفنس فیز سکس میں ریس جیتنے کے چکر میں 3 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔خوفناک حادثہ ڈیفنس فیز سکس کے علاقے میں پیش آیا ۔ تیز رفتار گاڑی بیریئر سے ٹکرا کر بے قابو ہوگئی اور درخت سے جاٹکرائی۔ حادثے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی ہوا۔جاں بحق ہونیوالوں میں 24 سال کا عبدالحنان، 28 سال کا مصطفی اور 22 سال کا فیضان شامل ہے۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مین بولیوارڈ پر تیز رفتار گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا، گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کی ریلنگ سے جاٹکرائی۔ حادثہ اِس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔