منشیات کے نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈائون، 20 نائیجیرین گرفتار

اسلام آباد اور راولپنڈی میں، کوکین، آئس اور ویڈ سمیت 4 کلو منشیات برآمد 
اسلام آباد(آئی این پی )جڑواںشہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں منشیات کے عالمی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں کے دوران نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے 20 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ترجمان کے مطابق ملزمان پر نوجوانوں، خصوصا تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا الزام ہے۔اے این ایف کے مطابق خفیہ نگرانی کے بعد کی جانے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 4 کلو 432 گرام منشیات برآمد کی گئیں۔برآمد ہونے والی منشیات میں ایک کلو 682 گرام کوکین، 2 کلو آئس اور 750 گرام ویڈ شامل ہے۔اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔