نشتر کالونی ،منشیات فروش نیٹ ورک کے 4ارکان گرفتار

 عارف، عبدالغفار، اسلم اور اعجاز شامل ، سو ا6 کلو چرس برآمد ہوئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروش نیٹ ورک کے چار ارکان کو گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں عارف، عبدالغفار، اسلم اور اعجاز شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان علاقہ غیر سے منشیات منگوا کر نشتر کالونی اور گردونواح میں فروخت کرتے تھیترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 6 کلو 250 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہیایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔