منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خاتمے کا حکم

 منشیات کا خاتمہ یقینی بنائیں ،سی سی پی او لاہور ، فیلڈ افسران کو پتنگ بازی کی روک تھام کا ٹارگٹ دے دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں ماڈل ٹا ئون اورکینٹ ڈویڑنز کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی اولاہور نے عالمی یوم ِخواتین کی تقریبات اوریوم القدس ریلی کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کی ہدایات کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے ایس ڈی پی اوز ڈیفنس اور گلبرگ سرکل کو منشیات کے نیٹ ورکس کی سرکوبی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے کہا کہ منشیات کا خاتمہ یقینی بنائیں اور ریکوری پر فوکس کریں۔سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کو پتنگ بازی کی روک تھام کا ٹارگٹ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے پتنگ بازی پر عائد پابندی کے قانون پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔بلا ل صدیق کمیانہ نے کہا کہ خواتین کے اغواء￿  اور ریپ کے کیسز کی تفتیش میں ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کرائم اگینسٹ پراپرٹی کی موثر تفتیش پر خصوصی توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعتراضی چالانوں کی کلیئرنس باقاعدگی سے مانیٹر کی جائیں۔اجلاس میں ڈی آئی جی(ایڈمن)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی( آپریشنز)فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی ( آپریشنز)تصور اقبال،ماڈل ٹا ئون اورکینٹ ڈویڑنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے شرکت کی۔