نائیجیرین باشندے کی ہاسٹل میں خودکشی

انوسنٹ کی لاش ہاسٹل کے واش روم کے روشندان سے لٹکی ہوئی ملی ، خودکشی ہے یا قتل،تحقیقات جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں واقع ہاسٹل میں رہائش پذیر نائیجیرین باشندے نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق انوسنٹ نامی غیر ملکی نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر جان دی۔ انوسنٹ کی لاش ہاسٹل کے واش روم کے روشندان سے لٹکی ہوئی ملی۔ فارنزک ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لیے ، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے یا قتل،تحقیقات جاری ہیں۔