صدر گوگیرہ، چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ اور کسووال میں دو حادثات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر نواں کھوہ کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا،جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔دوسرا حادثہ کسووال کی حدود میں اقبال نگر بورے والا روڈ پر ہوا، جہاں کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ زخمی رکشہ ڈرائیور کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔