اوکاڑہ: کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ،6بچے زخمی

اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں اکبر روڈ پر چک نمبر 40/3-R کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر سے 3 بچیوں سمیت 6 بچے زخمی ہو گئے، جن میں سے 4 بچوں کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 2 بچوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچوں میں 14 سالہ حذیفہ، 14 سالہ دانش، 11 سالہ انس، 8 سالہ عائشہ، 8 سالہ مریم اور 7 سالہ مریم شامل ہیں۔