موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی جاں بحق

 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ)لاہور جڑانوالہ روڈ پر مرزا پور کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق 30 سالہ عاطف اپنی 28 سالہ اہلیہ سونیا بی بی اور بھابھی کنزہ فاطمہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ خاندان روڈ کٹ سے سڑک کراس کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عاطف اور سونیا بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ کنزہ فاطمہ زخمی ہوگئی، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع شیخوپورہ کے گا ئوں فتووالہ سے تھا،پولیس تھانہ منڈی فیض آباد نے حادثے میں ملوث 10 ویلر ٹرک نمبر NAA-471 تحویل میں لے کر ڈرائیور عبدالقدیر ولد یار محمد سکنہ گلستان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔