کوئٹہ(آئی این پی )صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے تین روز کیلئے بند کر دئیے گئے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ کینٹ کے تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے 12 نومبر سے 14 نومبر تک بند رہیں گے۔ بندش کے باعث نہم اور دہم جماعت کے جاری امتحانات بھی ملتوی کر دئیے گئے۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔