جنوبی وزیر ستان میں تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں موجودہ حالات اور عوامی تحفظ کے پیش نظر وانا اور اعظم ورسک کے تعلیمی اداروں کو دو روز کے لئے  بند رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ۔ اعلامیے کے مطابق دونوں علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 26 اور 27 نومبر کو بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ خصوصی طور پر ایس ڈبلیو ایس کیمپ کے قرب و جوار میں واقع تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانے  کیلئے  کیا گیا ہے۔