تمام تعلیمی ادارے آج دوبارہ کھلیں گے

    لاہور(خصوصی رپورٹر) پیٹرولیم بحران کے باعث بند کئے گئے تعلیمی ادارے آج  سے دوبار ہ کھلیں گے ۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق تعلیمی ادارے ہفتے میں 5 دن کھلا کریں گے اورفزیکل کلاسز ہوں گی۔انہوںنے کہا کہ سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں میں معمول کے مطابق 5 روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔