موجاں ختم،،صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گے

 تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ، بچوں میں دوبارہ سکول جانے کے حوالے سے جوش و خروش پایا گیا
 لاہور(سپیشل رپورٹر)گرمیوں کی تعطیلات ختم،صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے آج(پیر) سے دوبارہ کھل جائیں گے ۔پنجاب بھر میں موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام ہو گیا ہے، لاہورسمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج 24 اگست بروز پیر سے دوبارہ کھل  گئے۔ اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔تعطیلات کے بعد پہلے روز اسکولوں میں طلبہ و طالبات کی آمد کا سلسہ جاری ہے اور بچوں میں دوبارہ اسکول جانے کے حوالے سے جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائیں تاکہ طلبہ کے لیے پڑھائی کا ماحول سازگار رہے