عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، اشیائے خوردونوش کی قلت کے باعث علاقہ مکین فاقہ کشی پر مجبور
پشاور(آئی این پی )ضلع کرم میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کے باعث کرم کو دیگر اضلاع سے ملانے والی مرکزی شاہراہ گذشتہ 72 دنوں سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بدستور بند ہے۔ذرائع کے مطابق اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اشیائے خوردونوش کی قلت کے باعث علاقہ مکین فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ادویات، ایندھن اور دیگر اشیاء کا زخیرہ ختم ہو چکا ہے۔ شہری غذائی اشیائے کیلئے ترس رہے۔علاوہ ازیں اپر کرم میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، بینکوں میں پیسے نہ ہونے کے باعث اے ٹی ایمز بھی بند ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں دشواری کا سامنا ہے۔