برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں

وزیر داخلہ شبانہ محمود کو کئیراسٹارمر کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے: برطانوی میڈیا
 لندن(آئی این پی )  برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو بھی عہدے سے ہٹانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بجٹ کے بعد لیبر پارٹی میں لیڈر شپ کی تبدیلی کی مہم چلنے کا امکان ہے،وزیر داخلہ شبانہ محمود کو کئیراسٹارمر کے متبادل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔وزیرمملکت ویس اسٹریٹنگ بھی ممکنہ امیدوار ہوسکتے ہیں،ویس اسٹریٹنگ نے وزیرعظم کیخلاف لابنگ کی تردید کردی