برطانوی ہاؤس آف کامنز کا افطارڈنر، وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی شرکت

لندن (آن لائن)برطانوی شاہی محل میں پہلی بار افطار کے انعقاد کے بعد اب برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز کی جانب سے منعقد ہونے والے افطار ڈنر میں بھی تاریخی لمحے کا مشاہدہ کیا گیا۔گذشتہ روز برطانوی ہاؤس آف کامنز کی جانب افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی تاریخ میں پہلی بار موجودہ وزیرِ اعظم کئیر اسٹارمر نے بھی شرکت کی۔اس کے ساتھ ہی افطار ڈنر میں برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کمیونٹی لیڈرز، مختلف مذاہب کے رہنماؤں اور برطانوی مسلم کمیونٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی موجودگی میں اذان اور تلاوتِ کلام پاک کی گئی۔