احتجاج سب کا حق ،پولیس پر تشدد نہیں ہونے دیں گے کیئر اسٹارمر

برطانوی پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت والوں کے حوالے نہیں کریں گے:وزیر اعظم
لندن(آئی این پی ) بر طانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹار مر نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک میں کسی کو سڑکوں پر رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے مگر ہم کسی کو پولیس پر تشدد کرنے یا کسی کو  سڑکوں پر اس کے رنگ یا پس منظر کی وجہ سے خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانوی پرچم ہمارے متنوع ملک کی نمائندگی کرتا ہے، اس پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے