تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں ‘آنے والے وزیر اعظم سے مکمل تعاون اور حمایت کروں گا
اب میں بہترین شوہر اور بہترین باپ بننے پر توجہ مرکوز کروں گا: کیئر اسٹارمر کی میڈیا سے گفتگو
لندن(آئی این پی )برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے الوداعی پیغام میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا میری قیادت میں برطانیہ نے ترقی کی ہے، اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنایا۔انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے منصب سنبھالا تو انتہائی پرجوش تھا۔ برطانوی عوام کی فلاح و بہبود میری ترجیح رہی۔ دو سال میں ہم نے اپنی پارٹی اور معیشت کو مضبوط کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کو دو سال میں مضبوط کیا، ہمیں بار بار بتایا گیا کہ ہماری پارٹی کمزور اور ختم ہوگئی ہے۔ تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں، وقت درکار ہوتا ہے۔ آنے والے وزیر اعظم سے مکمل تعاون اور حمایت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فیصلے سے برطانوی بادشاہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ابھی سوال یہ نہیں ہورہا ہے کہ لیبر پارٹی میں تبدیلی کون لائے گا۔ بلکہ سوال یہ ہورہا ہے کہ میں اگلے الیکشن میں پارٹی کو لیڈ کرنے کیلئے موزوں ہوں یا نہیں تو اس کا جواب میں قبول کرتا ہوں اور پارٹی کی لیڈرشپ سے بھی مستعفی ہوتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اب میں بہترین شوہر اور بہترین باپ بننے پرر توجہ مرکوز کروں گا