قومی اسمبلی سے منظور ترمیم آج سینیٹ میں دوبارہ پیش کی جائیگی

27ویں ترمیم میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم سینیٹ سے بھی منظور کرائی جائیں گی
اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی سے منظور شدہ 27ویں آئینی ترمیمی بل آج ایوان بالا میں ترامیم کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جائے گا،بل میں حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم سینیٹ سے بھی منظور کرائی جائیں گی۔بدھ کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل اس ایوان نے منظور کیا تھا  اس کو قومی اسمبلی نے بھی دو تہائی اکثریت سے منظور کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس بل میں آرٹیکل 6کے حوالے سے ایک ابہام تھا وہ دور کیا گیا  کہ اگر کوئی بھی آئین پر طبع آزمائی کرے گا تو اس کو کوئی بھی عدالت ویلیڈیٹ نہیں کرسکے گی ا