وفاقی وزیر قانون نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں نیب ترمیمی بل واپس لیاجائیگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے آج اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق حکومت کی جانب سے نیب ترمیم 2023 واپس لینے کیلئے تحریک پیش کی جائے گی۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نیب ترمیمی بل واپس لینے کی تحریک پیش کریں گے، رولز 115 کے تحت سینیٹ میں پیش نیب ترمیمی بل واپس لیا جائیگا۔27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی ایجنڈے میں بھی شامل نہیں ہے۔