ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے‘ علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں ترمیم پر بحث ہوگی، قانون کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم پیش کریں گے
انسانیت کو بچانے کے لئے بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی‘نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کلیدی کردار ادا کرے گی:سینیٹ اور تقریب میں خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘آئی این پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے 27ویں آئینی ترمیم حکومت لارہی ہے اور یہ ضرور آئے گی۔ سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے اور ہم 27 ویں ترمیم پر اپنے سب سے بڑے اتحادی پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، تجویز دیتا ہوں ترمیم پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے کیونکہ قانون سازی کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ علی ظفر کو یقین دلاتا ہوں ترمیم پر بحث ہوگی، قانون کے مطابق 27 ویں ا?ئینی ترمیم پیش کریں گے، بلاول نے ٹویٹ کیا وہ ہمارے اتحادی ہیں۔دریں اثناء سحاق ڈار نے کہا ہے حکومت پاکستان ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے، ہم نے ٹیکنالوجی میں بہت ترقی کی اور کر رہے ہیں‘ جدید دور میں جدید علوم سیکھنا ناگزیر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کار کو فائدہ ہو رہا ہے‘نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کلیدی کردار ادا کرے گی۔گوگل کروم بک اسمبلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں، وزارت آئی ٹی کی کوششوں کے آج ثمرات مل رہے ہیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں فور جی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی، جدید دور میں جدید علوم سیکھنا ناگزیر ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کار کو فائدہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی مہارت بڑھانے میں گوگل کروم بک کلیدی کردار ادا کرے گی