27 ویں آئینی ترمیم 7 نومبر کو سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائیگی

ترمیم کا مقصد آرمی چیف کو دیئے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل اور تسلیم کرنا ہے
 ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی،قائمہ کمیٹیاں بل کا جائزہ لیں گی
اسلام آباد (آئی این پی ) آئینی ترمیمی  بل 7 نومبرکو سینیٹ اجلاس میں  پیش کیا جائے گا۔  سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں بل کا اجلاس میں جائزہ لیں گی، 27 ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے منظور کیا جائیگا۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری  شروع کردی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔