ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کی مریم نواز سے ملاقات‘ وزیر اعلیٰ کو کلائمیٹ چینج وارئیر اور لیڈر قرار دیدیا
پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں میں عالمی تعاون کی یقین دہانی ‘ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ کی پنجاب دورے کی دعوت قبول کرلی
لاہور(سپیشل رپورٹر) ورلڈ بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو کلائمیٹ چینج وارئیر اور کلائمیٹ لیڈر قرار دیا۔ ملاقات کے دوران ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے ماحول دوست اقدامات، ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں اور عزم کو سراہا۔ویلیری ہیکی نے کہا مریم نوازشریف جنوبی ایشیا سے کلائمیٹ چینج وارئیر بن کر ابھری ہیں اور ورلڈ بینک پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب، اے کیوآئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات اور جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے اقتباسات کو بھی سراہا، جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’کاپ30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم وارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے‘‘، ’’گلوبل سائوتھ احتجاج نہیں، بامقصد آواز بن کر سامنے آیا ہے‘‘، اور ’’ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے‘‘۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہے۔ ویلیری ہیکی نے وزیر اعلیٰ کے پنجاب دورے کی دعوت قبول کرلی۔