چیف جسٹس کا عہدہ برقرار رہے گا،اچکزئی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا اعظم نذیر تارڑ

 یحیی آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے‘آئینی عدالت اور سپریم کورٹ سے جو جج سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان کہلائے گا
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے 27ویں ترمیم کے خدوخال سامنے رکھ دیے تھے، چیف جسٹس پاکستان سے متعلق ترامیم میں کچھ ابہام تھا، چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی ہی چیف جسٹس رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ برقرار رہے گا، آئینی عدالت اور سپریم کورٹ سے جو جج سینئر ہوگا وہ چیف جسٹس پاکستان کہلائے گا۔وزیر قانون نے کہا کہ اچکزئی کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا