کرنٹ لگنے سے فیسکو اہلکار جاں بحق

سرگودھا (خصوصی رپورٹ)نواحی علاقہ وجھ میں کرنٹ لگنے سے فیسکو اہلکار جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی ملازم شدید زخمی ہو گیا، عینی شاہدین کے مطابق فیسکو اہلکار بغیر حفاظتی انتظامات کے بجلی کی تاروں پر سیفٹی پائپ لگا رہے تھے کے دونوں کو کرنٹ لگ گیا، اسسٹنٹ لائن مین 30سالہ مجاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 40سالہ غلام شبیر شدید زخمی ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔