مسٹ کینن سے 40 سے 50 فٹ تک پانی کا چھڑکا ئو کیا جا سکتا ہے
لاہور ( کرائم رپورٹر) مصنوعی بارش سے پہلے مسٹ کینن کے ذریعے فضائی آلودگی کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، رواں ہفتے واسا کے مسٹ کینن کے ذریعے پانی کے چھڑکا ئو کا عمل شروع کیا جائے گا۔ مسٹ کینن سے 40 سے 50 فٹ تک پانی کا چھڑکا ئو کیا جا سکتا ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کے ادارے سموگ کی روک تھام کے لئے روایتی طریقوں پر برقرار اور انہوں نے سال بھر خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔سموگ بارے مصنوعی بارش سے متعلق تاحال فیصلہ نہ ہوسکا تاہم سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے مسٹ کینن استعمال کرنا ہونگے۔ واسا نے مسٹ کینن بنانے کے لئے کام شروع کر دیا۔ شہر میں مال روڈ، قرطبہ چوک فیروزپور روڈ، کلمہ چوک اور دیگر مصروف شاہراہوں پر مسٹ کینن کا استعمال سود مند ثابت ہو سکتا ہے، اس اقدام سے فوری طور پر سموگ میں کچھ کمی آسکے گی۔