سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا مریم نواز

پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتی‘تنقید کرو گے تو زوردار جواب ملے گا‘، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے‘کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہے
کہا جارہا ہے   مریم نواز معافی مانگے ،  معافی میں  نہیں  پریس کانفرنسیں کرنے والے ترجمان مانگیں  ‘100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں:لاہور میں تقریب سے خطاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے  آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، انہوں نے کہا  مجھے کہا گیا کہ میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو یہ جاتی امرا کا پانی نہیں ہوتا پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔  مجھے کہا جارہا تھا  عالمی اداروں سے مدد کیوں نہیں مانگی؟ جب عوام کی خدمت کی نیت ہو تو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑتی، کے پی کے عوام بھی ہمارے عوام ہیں مگر گمراہ کرکے لوگوں کو پنجاب کے خلاف نکالا گیا یہ عصبیت ہے۔کہا جارہا ہے   مریم نواز معافی مانگے ،  معافی میں  نہیں بلکہ وہ ترجمان مانگیں  جو  ایک ایک دن  میں تین  تین پریس کانفرنسز کر کے ہمیں  تنقید کا نشانہ بنائے جا رہے تھے ،  آئندہ پنجاب پر تنقید کرنے سے پہلے  سو بار سوچنا ۔  پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑسکتی‘تنقید کرو گے تو زوردار جواب ملے گا‘دریں اثناء  مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔مریم نواز شریف سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پنجاب حکومت کے تاریخی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، گڈ گورننس کا بنیادی اصول احسان اور خدمت ہے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن دھرتی ماں کی طرح ہے، اس سے بے وفائی ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں اب سیاسی تعیناتیاں اور اقرباپروری ختم ہو چکی ہے۔