لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکا ئوکا نظام نصب کرنے کا حکم

  لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم نواز نے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکا ئوکا نظام نصب کرنے کا حکم دے دیا، یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے۔'ای پی اے' نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی  طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا وزیر اعلی پنجاب  نے  'سی اینڈ ڈبلیو' اور 'ایل ڈی اے' کو فوری 'واٹر سپرنکل سسٹم' لگانے کی ہدایت کردی۔