گرین لاک ڈا ئون والے علاقوں میں پانی کے چھڑکا ئو سے صفائی

 لاہور(خصوصی رپورٹ )ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے گرین لاک ڈا ئون والے علاقوں میں ویٹ سویپنگ کا آغاز کر دیا گیا۔شملہ پہاڑی، پریس کلب،ایجرٹن روڈ، کشمیر روڈ، کوئین میری روڈ ،ڈیوس روڈ، نادرا آفس، ایبٹ روڈ، ایمپریس روڈ، علامہ اقبال روڈ پر پانی کے چھڑکا ئوکے ساتھ صفائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین نے ہائی ائر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکا ئوجاری رکھنے کی ہدایت کی ۔