پانی کے چھڑکا ئو کے بغیر سڑکوں کی صفائی سے آلودگی

دھول مٹی اڑنے سے لاہور کی فضائی آلودگی کا ڈیٹا متاثر ہونے لگا
لاہور(کرائم رپورٹر) آلودگی میں کمی کرنے کے سارے جتن ہوا میں اڑا دئیے گئے ۔انتظامیہ ہی شہر کی فضا ئوں کو آلودہ کرنے میں مصروف ہو گئی۔شہر میں پانی چھڑکنے کے بغیر ہی سڑکوں پر صفائی کا کام جاری ہے۔  واضح رہے کہ ماضی میں سڑکوں کی صفائی مشک کے پانی سے کی جاتی تھی۔ آج کے جدید دور میں پانی چھڑکنے کے بغیر جھاڑو لگانا معمول بن گیا۔  ذرائع کے مطابق دھول مٹی اڑنے سے لاہور کی فضائی آلودگی کا ڈیٹا متاثر ہونے لگا۔واٹر سپرنکلنگ کا مقصد ہی دھول مٹی کو اڑنے سے روکنا ہوتا ہے، اس طرح زمین صاف ہو جاتی مگر آلودہ ذرات فضا میں پہنچ جاتے ہیں۔