لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی سرکل مزنگ کی سربراہی میں ایس ایچ او مزنگ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقیحرکات میں ملوث خواتین سمیت 9 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابقڈی ایس پی سرکل مزنگ عرفان اکبر بٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث خواتین سمیت 9 ملزمان احمد ، شہزاد ، تنویر ، کامران انعم ، عنایہ ، ارم ، علیشا اور ہوٹل کا مینجر امتیازکوگرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ مزنگ میں مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔