پولیس کی کارروائیاں ، اشتہاری سمیت 5 ملزم گرفتار

 افراہیم ریحان مسیح قتل کے مقدمہ میں اشتہاری تھا ،پولیس نے دھر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس کی کارروائیاں ، اشتہاری سمیت 5 ملزم گرفتار انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2021 میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد شاہد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 2021 میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم افراہیم ریحان مسیح کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا انچارج انویسٹی گیشن نصیر آباد شاہد محمود کے مطابق ملزم نے پرانی دشمنی کی بناء￿ پرشہری انجم یقوب مسیح کو فائرنگ کرکے بیدردی سیقتل کردیا شادمان اور گجرپورہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق شادمان اور گجرپورہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 مشکوک ملزمان عامر اور ارسلان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے متحرک ڈکیت گینگ کے 2ملزمان ذیشان اور سکا ساتھی عرفان کو گرفتار کرلیا انچارج انویسٹی گیشن داتا دربار ثقلین گوندل کے مطابق ملزمان سے شہریوں سیچھینیگئے موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،