ایف آئی اے کی کارروائیاں ، اشتہاری سمیت 3 ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائیاں ،حوالہ ہنڈی اور کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزم گرفتارکر لئے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ملزم اسلم کو درخواست گزار سے 1 لاکھ 54 ہزار سعودی ریال ہتھیا کر حوالہ ہنڈی کے ذریعے پاکستان بھیجنے پر وہاڑی سے حراست میں لیا ،وہ کافی عرصہ سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا جبکہ ملزموں بلال سرور اور عثمان غنی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، ان سے بھاری تعداد میں معروف رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس برآمد ہوئیں ،وہ رجسٹرڈ کمپنی کی جعلی پروڈکٹس کا سٹاک رکھنے اور فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔