دیپالپور،اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے تھانہ راوی پولیس کی کارروائیاں،مغویہ بازیاب، منشیات فروش اور اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ راوی نے کوٹلہ مادھورام کی رہائشی 18 سالہ مغویہ (ر)کے اغوا کا مقدمہ درج کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 20 روز کے بعد مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا، ملزم کی گرفتاری بارے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی،جب کہ پولیس نے ایک اور مقدمہ کے اشتہاری عمران اجمل سکنہ بامہ بالا کو گرفتار کر لیا ، تیسری کارروائی میں کاکو چوک سے شراب فروش بلال سکنہ 28جی ڈی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 16 لٹر شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔