ملزم 3بیٹیوں کا باپ ، عرصہ دراز سے عائشہ کو تشدد کا نشانہ بنارہاتھا ، پولیس نے گرفتارکرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد میں خاوند نے اپنی بیوی کو تشدد کرنے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیاڈی آئی جی آپریشن لاہور کے نوٹس لینے کے بعد شفیق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ایف آئی آر متن کے مطابق ملزم مدثر نے اپنی بیوی کو تشدد اور گلا گھونٹ کر ہلاک کیا،ملزم تین بیٹیوں کا باپ جو عرصہ دراز سے مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا،بھائی نے بہن کو گھر پر چھوڑا تو ملزم نے دوبارہ تشدد اور بعد میں گلا گھونٹ دی،ڈی ایس پی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقتولہ عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کے نوٹس لینے کے بعد شفیق آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر کو گرفتار کرلیا۔