گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی مار ڈالی

غوثیہ چوک کے رہائشی جاوید نے بیوی کنزہ کو فائرنگ کرکے مارڈالاڈولفن نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا۔ غوثیہ چوک کے رہائشی جاوید نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کر کے بیوی25 سالہ کنزہ کو قتل کر دیا، اطلاع ملنے پر شالیمار ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا۔