2 خواتین قتل:پولیس اہلکار نے بیوی مار ڈالی

ہنجروال میں پولیس اہلکار عامر 23 سالہ شمائلہ کو 2ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا ، مقدمہ درج 
گرین ٹائون میں 40سالہ نبیلہ کوسابق خاوند نے ٹوکہ کے وار کرکے قتل کیا، قانونی کارروائی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں پولیس اہلکار نے 23سالہ بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیاقتل کا مقدمہ پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا بتایا گیا ہے کہ ہنجروال میں پولیس اہلکار نے 23سالہ شمائلہ کو مبینہ طور پر قتل کردیاقتل کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کاشف کی مدعیت میں پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ایف آئی آر متن کے مطابق 23 سالہ بہن شمائلہ کو عامر نامی پولیس اہلکار اور اسکے دو ساتھیوں نے قتل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ گرین ٹاون کے علاقہ میں 40 سالہ خاتون قتل خاتون کو سوتے ہوئے قتل کیا گیاپولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے سابق خاوند نے ٹوکہ کے وار کرکے قتل کیامقتولہ کی شناخت نبیلہ نامی خاتون کے نام سے ہوئی،مقتولہ نے 6 مال قبل سلیم نامی شخص سے دوسری شادی کی مقتولہ خاتون کی پہلی شادی سے تین بیٹے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔