شوہر نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کیلئے لاش لٹکا دی،مقدمہ درج
کمالیہ (خصوصی رپورٹ ) نواحی علاقے چک نمبر 58/3 ٹکڑا میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم تنویر نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر خرچے کے مطالبے پر تشدد کے بعد قتل کیا اور واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے مقتولہ کی لاش پنکھے سے لٹکا دی۔ ورثا کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے، جن کی روشنی میں ابتدائی تفتیش کے دوران مقتولہ کے شوہر کو ہی قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔