سری نگر: سی آر پی ایف کے جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

     سری نگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے علاقے شیو پورہ میں سی آر پی ایف کے جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔بھارتی افواج میں خود کشی کا بڑھتا رجحان کم نہ ہوسکا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 61بٹالین سے تعلق رکھنے والے نرمل پال سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔