سر میں گولی مار کرنوجوان کی خودکشی

 شاہدرہ میں 30سالہ بلال نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی ماری، لاش مردہ خانہ منتقل ، پولیس کارروائی جاری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔بتایا گیا ہے کہ 30سالہ محمد بلال نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔