برہان الطاف نے سر میں گولی ماری ، لاش پولیس کے حوالے ، کارروائی شروع
لاہور (کرائم رپورٹر) عزیز بھٹی روڈ کینٹ کے علاقے میں 22 سالہ نوجوان نے مبیّنہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو کو اطلاع موصول ہوتے ہی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں نوجوان برہان الطاف کو مردہ حالت میں پایا گیاریسکیو حکام کے مطابق متوفی نے سر پر گولی مار کر اپنی جان لی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیاپولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔