سری نگر:بھارتی فوج کی ناپاک جسارت‘قرآن پاک کی بے حرمتی

 فورسز کے اہلکاروں نے سری نگر سینٹرل جیل میں چھاپہ مار کارروائی کی آڑ میں  بے حرمتی کی

سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی قابض فورسز کے اہلکاروں نے سری نگر سینٹرل جیل میں چھاپہ مار کارروائی کی آڑ میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز رونما ہوا۔ قرآن مجید کی بے حرمتی سے قیدیوں اور عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا  قرآن پاک کو بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر بیرکوں میں پھینکا۔سری نگر جیل کے قیدیوں نے بھارتی فورسز کی اس ناپاک جسارت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز کا یہ عمل اشتعال انگیز اور توہین آمیز ہے۔کشمیری رہنماؤں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے ذمہ دار چھاپہ مار پارٹی کے ارکان کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔