نجی فارمیسی کے ملازم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

 ادریس کو  زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  جانبر نہ ہو سکا
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ کے علاقے میں  نجی فارمیسی کے ملازم نے خود کو گولی مار کر  خودکشی کر لی پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ترجمان کے مطابق اسلام پورہ پولیس ساتھی ورکر کی 15 کی کال  پا کر موقع پر پہنچی جہاں ادریس نامی 24  سالہ جوان زخمی حالت میں ملا جسکو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ  جانبر نہ ہو سکا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کو چیک کیا تو معلوم ہوا 24 سالہ  ادریس نامی نوجوان نے خودکشی کی ہے اس حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے